Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
ترتیب بہ اعتبار فلٹر

بہارستان

1926میں بہارستان کی اشاعت کا آغاز ہوا۔ اس کے مدیر اختر شیرانی اور معاون رفیعی اجمر تھے. یہ ادارے کے مطابق اردو علم ادب کی دلچسپیوں کا ماہوار مجموعہ تھا ۔اسمیں بہت سی اہم نگارشات شائع ہوتی تھیں۔ خاص طور پر اختر شیرانی کے ناول اور اشعار شائع ہوتے تھے۔ یہ بھی ایک باتصویر رسالہ تھا۔ اسی رسالے کے شمارہ اکتوبر میں تحقیق قصہ پدمنی(مولانا احتشام الدین صاحب حقی دہلوی، ایم ۔ اے۔ علیگ) شائع ہوا۔ اس کے علاوہ اختر شیرانی کا ایک مسلسل ناول ’’دنیائےشباب ‘‘ کے عنوان سے شائع ہوا۔ جس کا پہلا باب دہلی کی ایک سنہری رات تھا۔ صید و شکار کے تحت جہانگرو کا آخری شکار(اختر شیرانی)،ایک افغان شاعرہ یا داستان مستورہ، ایک ملعون پغمبر ڈرامہ(اختر شراانی) شائع ہوئے۔ ’حشر جذبات‘ کے عنوان سے حضرت آغا حشر کاشمیری کی غزل شائع ہوئی۔

ترتیب بہ اعتبار :   Recommended

فلٹر سارے مٹائیں

شمارہ نمبر

سارے دیکھیں

اشاعت کا سال

مہینہ

مدیر

ناشر

لائبریری

بولیے