aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
شاہد ماہلی کا سہ ماہی معیار (1977)بھی جدیدیت سے متاثر رہا۔ اس رسالے نے بھی بہت سے نئے موضوعات پر مضامین شائع کیے ۔ جدید ہندی ادب اور جدید ہندوستانی مصوری کے علاوہ پاکستانی ادب کا بھی خاطر خواہ گوشہ اس میں شامل رہتا تھا۔ یہ در اصل ایک طرح کی ادبی دیوانگی تھی جس کا مقصد نئے ادب سے قارئین کو روشناس کرانا تھا۔