آدمی کے درد کا اس طرح درماں کیجئے
آدمی کے درد کا اس طرح درماں کیجئے
اصل ایماں ماورائے کفر و ایماں کیجئے
میری خاکستر میں باقی ہے جو بوئے آشیاں
بجلیوں کا ذکر کیا فکر گلستاں کیجئے
گر کمال ذوق گلشن بوئے گل بننے میں ہے
ذرہ ذرہ خاک کا اپنی گلستاں کیجئے
گر فروغ زندگی خود کو مٹا دینے میں ہے
ذوق خود بینی مٹا کر فکر انساں کیجئے
اپنے ارمانوں کی دنیا میں تو دنیا رہ چکی
جس میں دنیا ہی سمٹ آئے وہ ارماں کیجئے
اپنے غم کو روتے رہنا لائق انساں نہیں
گاہے گاہے دوسروں کے غم کا فرماں کیجئے
ذوق توسیع محبت کا ہے عالم منتظر
درد عالم ہی کو اپنا مونس جاں کیجئے
لطف ہستی خاک مے خانہ ہی بن جانے میں ہے
خود کو مثل خاک پاک پائے رنداں کیجئے
عالم امکاں میں ہو انورؔ نیا عالم بپا
دوسروں کے واسطے گر خود کو قرباں کیجئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.