آج دل ہے کہ سر شام بجھا لگتا ہے
آج دل ہے کہ سر شام بجھا لگتا ہے
یہ اندھیرے کا مسافر بھی تھکا لگتا ہے
اپنے بہکے ہوئے دامن کی خبر لی نہ گئی
جس کو دیکھو چراغوں سے خفا لگتا ہے
باغ کا پھول نہیں لالۂ صحرا ہوں میں
لو کا جھونکا بھی مجھے باد صبا لگتا ہے
تنگئ ظرف نظر کثرت نظارۂ دہر
پیاس کچی ہو تو ہر جام بھرا لگتا ہے
کس تکلف سے گرہ کھول رہا ہوں دل کی
عقدۂ درد ترا بند قبا لگتا ہے
خار زاروں کو سکھا دے نہ گلستاں کا چلن
یہ مسافر تو کوئی آبلہ پا لگتا ہے
دیکھ تو روزن زنداں سے ذرا سوئے چمن
آج کیوں دل کا ہر اک زخم ہرا لگتا ہے
کون افضلؔ کے سوا ایسی غزل چھیڑے گا
دوستو یہ وہی آشفتہ نوا لگتا ہے
مأخذ:
Kalam-e-aizaz afzal (Pg. 165)
- مصنف: Aizaz Afzal
-
- ناشر: Usmania Book Depot
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.