Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

آج مجھ سا اس جہاں میں بے نوا کوئی نہیں

الحاج الحافظ

آج مجھ سا اس جہاں میں بے نوا کوئی نہیں

الحاج الحافظ

MORE BYالحاج الحافظ

    آج مجھ سا اس جہاں میں بے نوا کوئی نہیں

    کس کو میں اپنا کہوں جب آشنا کوئی نہیں

    سر کو دھن لوں میں کہ پیٹوں دل جگر کو کیا کروں

    ہم نشیں ہمدم نہ محرم ہم نوا کوئی نہیں

    یہ شکایت ہی سہی لیکن ہے اپنے بخت سے

    دوستو تم سے ہمیں شکوہ گلہ کوئی نہیں

    بے نیازی کی ادا آخر کو ان سے سیکھ لی

    کیا چلے ہو پوچھنے جب مدعا کوئی نہیں

    نقش حیرت ہیں مرے احباب تاروں کی طرح

    سب کی آنکھیں ہیں کھلی پر دیکھتا کوئی نہیں

    یہ تمہاری سادگی بھی تو بلائے جان ہے

    عشوہ و غمزہ نہیں ناز و ادا کوئی نہیں

    نقش بر دیوار ہوں آ کر تمہاری بزم میں

    لوگ صورت دیکھتے ہیں پوچھتا کوئی نہیں

    دیکھنے میں کس قدر دل کش ہیں رنگیں نقش گل

    لوگ پھر بھی کہتے ہیں بوئے وفا کوئی نہیں

    اب گلوں پر خار کو ترجیح دی جانے لگی

    اس چمن میں ہم نفس بلبل ترا کوئی نہیں

    یہ صلہ میری وفا کا دے کے وہ بھی چل دئے

    عمر بھر کی تلخیاں ہیں آسرا کوئی نہیں

    پھر کسی نے اک صدا مانوس دی ہے دیکھنا

    جبکہ اس دنیا میں اپنا ہم نوا کوئی نہیں

    ڈاکٹر دیوانؔ صاحب آئے بھی تو کیا کریں

    اس مریض عشق کے دل کی دوا کوئی نہیں

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے