Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

اے سحاب وقت مجھ کو دیکھ کر ٹھہرا نہ کر

پریم نارائن سکسینہ راز

اے سحاب وقت مجھ کو دیکھ کر ٹھہرا نہ کر

پریم نارائن سکسینہ راز

MORE BYپریم نارائن سکسینہ راز

    اے سحاب وقت مجھ کو دیکھ کر ٹھہرا نہ کر

    دھوپ سر پر دائمی ہے عارضی سایہ نہ کر

    عاشقی شائستگی و راز داری کا ہے نام

    خود بھی بے پروا نہ ہو مجھ کو بھی بے پروا نہ کر

    زندہ رہنا مہلت امروز میں ہے زندگی

    دوش و فردا کا مآل اے بے خبر سوچا نہ کر

    خالق منزل ہے تو رکھ اپنی ہمت پر یقیں

    راستے میں نقش پائے رہ نما ڈھونڈا نہ کر

    سادگی پر میں تری سو جان سے قربان ہوں

    یوں بہ انداز تصنع سامنے آیا نہ کر

    باد کے ہاتھوں میں کچھ کنکر ہیں دشت و کوہ کے

    نرم مٹی سے اگے اے نخل سر اونچا نہ کر

    دھڑکنوں کے زیر و بم سے راز ہو جاتے ہیں فاش

    اے دل بیتاب اس انداز سے دھڑکا نہ کر

    آنکھوں آنکھوں میں بیاں کر ہر حقیقت رازؔ کی

    کان دیواروں کے بھی ہوتے ہیں لب کھولا نہ کر

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے