ایسا نغمہ مرے ستار میں ہے
ایسا نغمہ مرے ستار میں ہے
جس کو دیکھو وہی حصار میں ہے
آئنہ پر ہے دھول ماضی کی
میرا چہرہ ابھی غبار میں ہے
اک لرزتا بدن تھکا ہارا
آخری بس کے انتظار میں ہے
ڈھل گئیں نفرتیں فضاؤں کی
دل محبت کے آبشار میں ہے
پیڑ تالاب اور ہرے منظر
کتنی معصومیت دیار میں ہے
مأخذ:
زلف میں الجھی دھوپ (Pg. 107)
- مصنف: ملک زادہ جاوید
-
- ناشر: اریب پبلیکیشنز، دہلی
- سن اشاعت: 2008
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.