Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

بادل بنا رہا ہوں میں اشکوں کی بھاپ سے

مسعود احمد

بادل بنا رہا ہوں میں اشکوں کی بھاپ سے

مسعود احمد

MORE BYمسعود احمد

    بادل بنا رہا ہوں میں اشکوں کی بھاپ سے

    جھگڑا ہے ناگزیر مرا اپنے آپ سے

    خوشیوں کے ساتھ میرے روابط ہیں آج کل

    غم کو کشید کرتا ہوں ڈھولک کی تھاپ سے

    جاوں گا سارے مسئلے ورثے میں چھوڑ کر

    ترکے میں جو ملے ہیں مجھے اپنے باپ سے

    پورا کیا ہے دل نے انہیں کانٹ چھانٹ کر

    وہ دکھ بہت بڑے تھے کہیں میرے ناپ سے

    حاصل وصول کیا ہے خزانے پہ بیٹھ کر

    کیلا گیا ہوں میں کسی منتر کے جاپ سے

    مصرف نکل تو آیا ہے اندر کی آگ کا

    دل کے پھپھولے جلنے لگے ہیں الاپ سے

    سچ مچ کسی سے کوئی عداوت نہیں مگر

    کچھ پن کما رہا ہوں محبت کے پاپ سے

    ایسے ہی تو میں اس کا نشانہ نہیں بنا

    پہچانتا تھا وہ مجھے قدموں کی چاپ سے

    پھر لہلہا اٹھی ہیں تبسم کی کھیتیاں

    کھلنے لگے ہیں پھول دلوں کے ملاپ سے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے