Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

بے خود ایسا کیا خوف شب تنہائی نے

منظر لکھنوی

بے خود ایسا کیا خوف شب تنہائی نے

منظر لکھنوی

MORE BYمنظر لکھنوی

    بے خود ایسا کیا خوف شب تنہائی نے

    صبح سے شمع جلا دی ترے سودائی نے

    حسب منشا دل پر شوق کی باتوں کا جواب

    دے دیا شرم میں ڈوبی ہوئی انگڑائی نے

    ہو کا عالم ہوا اس سمت کو اڑنے لگی خاک

    جس طرف غور سے دیکھا ترے سودائی نے

    قتل پر میرے بہائے نہ کسی نے آنسو

    داد قاتل کو دی اک ایک تماشائی نے

    پوچھنے والے بھری بزم میں قاتل کو نہ پوچھ

    نام تیرا ہی اگر لے دیا سودائی نے

    مانگتا ہوں در و دیوار سے باتوں کا جواب

    ایسا دیوانہ کیا ہے غم تنہائی نے

    ہجر کی راتوں میں منظرؔ مرے کام آ آ کے

    لے لیا مول چراغ شب تنہائی نے

    مأخذ:

    ManzaristanáDeewan-e-Manzarâ (Pg. ebook-41 page-40)

    • مصنف: سید جعفر حسین منظر لکھنوی
      • اشاعت: 1962
      • ناشر: شری تلشی رام ویش
      • سن اشاعت: 1962

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے