Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

بے شوق طلب بے ذوق نظر بے رنگ تھی ان کی گل بدنی

مغیث الدین فریدی

بے شوق طلب بے ذوق نظر بے رنگ تھی ان کی گل بدنی

مغیث الدین فریدی

MORE BYمغیث الدین فریدی

    بے شوق طلب بے ذوق نظر بے رنگ تھی ان کی گل بدنی

    یہ کوہکن و مجنوں کی نظر شیریں بھی بنی لیلیٰ بھی بنی

    دیکھے ہوئے ان کو دیر ہوئی ہر نقش ابھی تک تازہ ہے

    بے گانہ وشی مستانہ روی جادو نظری شیریں سخنی

    ہم اپنے ہی گھر میں رہتے تھے جب تیری نظر میں رہتے تھے

    اب روز ستاتی ہے ہم کو اے دوست وطن میں بے وطنی

    پھولوں میں جھلکتے ہیں چہرے شاخوں پہ گماں آغوش کا ہے

    کچھ ایسی بسی ہے نظروں میں گل پیرہنی نازک بدنی

    نظروں میں نہ بے مہری کی ادا باتوں میں نہ وہ خوشبوئے وفا

    کتنے ہی دلوں کو توڑ گئی ظالم کی جبیں کی بے شکنی

    اس بزم طرب میں ہنسنے پر مجبور ہمیں قسمت نے کیا

    پھولوں سے جہاں شعلے لپکیں ساغر میں گھلے ہیرے کی کنی

    شعلوں میں نکھرتے ہیں جوہر قسمت پہ فریدیؔ طنز نہ کر

    غم ایسی ہی نعمت ہے جس کو پاتے ہیں یہاں قسمت کے دھنی

    مأخذ:

    Rooh-e-Ghazal,Pachas Sala Intekhab (Pg. 504)

      • اشاعت: 1993
      • ناشر: انجمن روح ادب، الہ آباد
      • سن اشاعت: 1993

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے