Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

فتنہ پھر آج اٹھانے کو ہے سر لگتا ہے

آنند نرائن ملا

فتنہ پھر آج اٹھانے کو ہے سر لگتا ہے

آنند نرائن ملا

MORE BYآنند نرائن ملا

    فتنہ پھر آج اٹھانے کو ہے سر لگتا ہے

    خون ہی خون مجھے رنگ سحر لگتا ہے

    علم کی دیو قدی دیکھ کے ڈر لگتا ہے

    آسمانوں سے اب انسان کا سر لگتا ہے

    مجھ کو لگتا ہے نشیمن کی مرے خیر نہیں

    جب کسی شاخ پہ گلشن میں تبر لگتا ہے

    مان لو کیسے کہ میں عیب سراپا ہوں فقط

    میرے احباب کا یہ حسن نظر لگتا ہے

    کل جسے پھونکا تھا یا کہہ کے کہ دشمن کا ہے گھر

    سوچتا ہوں تو وہ آج اپنا ہی گھر لگتا ہے

    فن ہے وہ روگ جو لگتا نہیں سب کو لیکن

    جس کو لگتا ہے اسے زندگی بھر لگتا ہے

    احتیاطاً کوئی در پھوڑ لیں دیوار میں اور

    شور بڑھتا ہوا کچھ جانب در لگتا ہے

    ایک دروازہ ہے ہر سمت نکلنے کے لئے

    ہو نہ ہو یہ تو مجھے شیخ کا گھر لگتا ہے

    چمن شعر میں ہوں اک شجر زندہ مگر

    ابھی ملاؔ مری ڈالی یہ ثمر لگتا ہے

    مأخذ:

    Kulliyat-e-Anand Narayan Mulla (Pg. 645)

    • مصنف: Khaliq Anjum
      • اشاعت: 2010
      • ناشر: National Council for Promotion of Urdu Language-NCPUL
      • سن اشاعت: 2010

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے