Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

غیر ان کو لگائے سینے سے

ہاجر دہلوی

غیر ان کو لگائے سینے سے

ہاجر دہلوی

MORE BYہاجر دہلوی

    غیر ان کو لگائے سینے سے

    موت بہتر ہے ایسے جینے سے

    ہوش میں لا رہے ہیں وہ مجھ کو

    گل رخسار کے پسینے سے

    غیر کی بات پر نہ جاؤ تم

    کیوں الجھتے ہو اس کمینے سے

    کتنے انداز وہ دکھاتے ہیں

    جب لگاتا ہوں ان کو سینے سے

    بزم میں کس کی آمد آمد ہے

    چیزیں رکھی ہیں سب قرینے سے

    گرمیٔ حسن دخت رز دیکھو

    چھلکی پڑتی ہے آبگینے سے

    ہم ہی تھے جو نبھا چکے برسوں

    غیر عاجز ہے دو مہینے سے

    اس جگہ اور کون بیٹھا ہے

    کیوں ہے انکار تم کو پینے سے

    روٹھے کب تک رہو گے ہاجرؔ سے

    آؤ اب لگ بھی جاؤ سینے سے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے