Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ہے رشک کیوں یہ ہم کو سر دار دیکھ کر

مولانا محمد علی جوہر

ہے رشک کیوں یہ ہم کو سر دار دیکھ کر

مولانا محمد علی جوہر

MORE BYمولانا محمد علی جوہر

    ہے رشک کیوں یہ ہم کو سر دار دیکھ کر

    دینے ہیں بادہ ظرف قدح خوار دیکھ کر

    خود کردۂ ازل سے تجلی طور کے

    جھپکے کی آنکھ کیا تری تلوار دیکھ کر

    آساں پسندیوں سے ہیں بیزار اہل عشق

    چھانٹا یہ مرحلہ بھی ہے دشوار دیکھ کر

    بن جائے گا یہ رشتۂ تسبیح ایک دن

    دھوکا نہ کھائیو کہیں زنار دیکھ کر

    اس شان امتیاز کو کہ اہل تحائف

    مومن سمجھ رہے ہیں ہمیں خوار دیکھ کر

    جنس گراں تو تھی نہیں کوئی مگر یہ جان

    لائے ہیں ہم بھی رونق بازار دیکھ کر

    تیر نگہ نے کر دیا دونوں کا فیصلہ

    باہم دل و جگر میں یہ تکرار دیکھ کر

    یہ کیا کہ سجدہ گاہ ہے ہر سنگ آستاں

    گھسنا جبین کو کو خانۂ خمار دیکھ کر

    کچھ بھی تو ضبط گریہ نہ شبنم سے ہو سکا

    بلبل کو فصل گل میں گرفتار دیکھ کر

    ہم خاصگان اہل نظر اور یہ قتل عام

    جور و ستم بھی کر تو ستم گار دیکھ کر

    ہر سینہ آج ہے ترے پیکاں کا منتظر

    ہو انتخاب اے نگۂ یار دیکھ کر

    مأخذ:

    سخن جوہر (Pg. 57)

      • ناشر: اترپردیش اردو اکیڈمی، لکھنؤ
      • سن اشاعت: 1983

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے