ہمیں رہنا تھا کنورا بھلا کس سے پیار ہوتا
ہمیں رہنا تھا کنورا بھلا کس سے پیار ہوتا
یہ نہ تھی ہماری قسمت کہ وصال یار ہوتا
تجھے گہری نیند آئے تو دبا دیں تیرا ناڑا
اگر اور جیتے رہتے یہی انتظار ہوتا
ہیں ہمارے جتنے لیڈر سبھی بھٹے چور کیوں ہیں
کوئی چارہ ساز ہوتا کوئی غم گسار ہوتا
تیرا عشق ہوتا بجو مری لاش نوچ کھاتا
نہ کبھی جنازہ اٹھتا نہ کہیں مزار ہوتا
ترے باپ کی بھی دولت نہ چھڑاتی غم سے پیچھا
غم عشق گر نہ ہوتا غم روزگار ہوتا
نہ کٹائی ناک تو نے ہمیں اعتبار کب تھا
کہ خوشی سے مر نہ جاتے اگر اعتبار ہوتا
ترا حال جذب واحدؔ کہ پڑا ہے تو گٹر میں
تجھے ہم ولی سمجھتے جو نہ بادہ خوار ہوتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.