Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

جو دم حقے کا دوں بولے کہ ''میں حقا نہیں پیتا'' (ردیف .. ا)

مصحفی غلام ہمدانی

جو دم حقے کا دوں بولے کہ ''میں حقا نہیں پیتا'' (ردیف .. ا)

مصحفی غلام ہمدانی

MORE BYمصحفی غلام ہمدانی

    جو دم حقے کا دوں بولے کہ ''میں حقا نہیں پیتا''

    بھروں جلدی سے گر سلفا، کہے ''سلفا نہیں پیتا''

    خدا کے واسطے کر تو ہی ساقی اس کی دل داری

    کہ میرے ہاتھ سے مے، یار بے پروا نہیں پیتا

    اگرچہ مے کدہ معمور ہے لیکن ترا کیفی

    برنگ گل بہ جز یک ساغر صہبا نہیں پیتا

    میں عالی ہمتی کا اس کی بندہ ہوں کہ جو میکش

    نہیں ملتی جو مے، تو بھنگ اور بوزا نہیں پیتا

    وزیر الملک کا از بس کہ مئے نوشاں پہ قدغن ہے

    بجائے مے، ہے وہ یاں کون جو کتھا نہیں پیتا

    لب سوفار میں سرخی کہاں سے اس کے آئی ہے؟

    جو تیرا تیر پیارے خون دل میرا نہیں پیتا

    کسی نے یہ فسوں کچھ پڑھ کے اس کافر پہ مارا ہے

    کہ ان روزوں وہ پانی بھی مرے گھر کا نہیں پیتا

    پیے ہے اس طرح دیوانہ، مل مل تاک کے پتے

    کہ تریاکی بھی یوں افیون کا گھولا نہیں پیتا

    کہے ہے مجھ سے یوں ہمدم کہ رت لاہن کی آئی ہے

    ولے کیا فائدہ تجھ کو، تو ڈر ٹھرا نہیں پیتا

    چلے ہے روز غیروں کے گلے پر تیغ تیز اس کی

    لہو کے گھونٹ کس دن عاشق شیدا نہیں پیتا

    شراب دوستگانی کا قدح رکھ ہاتھ پر اپنے

    کہا میں نے جو ''پی'' اس کو، وہ یوں بولا'' نہیں پیتا''

    نہیں ملتا وہ جو شیریں دہن اے مصحفیؔ تجھ کو

    تو اس کے ہجر میں کیوں زہر کا پیالا نہیں پیتا

    مأخذ :
    • کتاب : kulliyat-e-mas.hafii(divan-e-soom) (Pg. 48)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے