Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

جو ہو سکے تو مرے دل اب اک وہ قصہ بھی

مجید امجد

جو ہو سکے تو مرے دل اب اک وہ قصہ بھی

مجید امجد

MORE BYمجید امجد

    جو ہو سکے تو مرے دل اب اک وہ قصہ بھی

    ذرا سنا کہ ہے کچھ ذکر جس میں تیرا بھی

    کبھی سفر ہی سفر میں جو عمر رفتہ کی سمت

    پلٹ کے دیکھا تو اڑتی تھی گرد فردا بھی

    بڑے سلیقے سے دنیا نے میرے دل کو دیے

    وہ گھاؤ جن میں تھا سچائیوں کا چرکا بھی

    کسی کی روح سے تھا ربط اور اپنے حصے میں تھی

    وہ بے کلی جو ہے موج زماں کا حصہ بھی

    یہ آنکھیں ہنستی وفائیں یہ پلکیں جھکتے خلوص

    کچھ اس سے بڑھ کے کسی نے کسی کو سمجھا بھی

    یہ رسم حاصل دنیا ہے اک یہ رسم سلوک

    ہزار اس میں سہی نفرتوں کا ایما بھی

    دلوں کی آنچ سے تھا برف کی سلوں پہ کبھی

    سیاہ سانسوں میں لتھڑا ہوا پسینہ بھی

    مجھے ڈھکی چھپی ان بوجھی الجھنوں سے ملا

    جچی تلی ہوئی اک سانس کا بھروسا بھی

    کبھی کبھی انہی الھڑ ہواؤں میں امجدؔ

    سنا ہے دور کے اک دیس کا سندیسا بھی

    مأخذ:

    Kulliyaat-e-majiid Amjad (Pg. 409)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے