Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

جو ترے روئے درخشاں پہ نظر رکھتے ہیں

سمن ڈھینگرا دگل

جو ترے روئے درخشاں پہ نظر رکھتے ہیں

سمن ڈھینگرا دگل

MORE BYسمن ڈھینگرا دگل

    جو ترے روئے درخشاں پہ نظر رکھتے ہیں

    وہ خیالوں میں کہاں شمس و قمر رکھتے ہیں

    راستہ یہ تری چاہت کا نکالا ہم نے

    بس ترے چاہنے والوں پہ نظر رکھتے ہیں

    وہ بہت دور ہیں اس بات کا غم ہے لیکن

    یہ بہت ہے وہ مری خیر خبر رکھتے ہیں

    ہم ترے غم کو چھپائیں تو چھپائے کیسے

    دشمنی مجھ سے مرے دیدۂ تر رکھتے ہیں

    بارہا بار ثمر ہنس کے اٹھایا ہم نے

    شاخ نازک ہیں مگر ماں کا جگر رکھتے ہیں

    پھر ترے ظلم کی زد پر نہ کہیں آ جائیں

    ایسے مظلوم جو آہوں میں اثر رکھتے ہیں

    سربلندی کا نشہ جن کو چڑھا ہے ساقی

    شوق سے وہ تری دہلیز پہ سر رکھتے ہیں

    منزلیں ان کی قدم بوس ہوئی ہیں اکثر

    خود کو جو راہ میں سرگرم سفر رکھتے ہیں

    ہم سمنؔ درد کے سائے میں تبسم لب پر

    رکھنا ہوتا تو ہے دشوار مگر رکھتے ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے