Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

کہاں کہاں تجھے ڈھونڈوں کہاں دہائی دوں

نسیم اجمل

کہاں کہاں تجھے ڈھونڈوں کہاں دہائی دوں

نسیم اجمل

MORE BYنسیم اجمل

    کہاں کہاں تجھے ڈھونڈوں کہاں دہائی دوں

    کسی کا جرم ہو اپنی تو میں صفائی دوں

    یہ کشت و خون کا منظر نفس نفس لیکن

    اسیر جاں کو بھلا کس طرح رہائی دوں

    میں اک صدا ہوں تو تڑپوں تری زبان کے بیچ

    ہوں اک خیال تو پرواز میں دکھائی دوں

    کبھی تو پھیلوں ان آنکھوں میں داستاں بن کر

    کہاں تلک لب خاموش سے دہائی دوں

    بدن میں چیختا پھرتا ہوں ترے رات گئے

    نہیں یقین کی تجھ کو نہ میں سنائی دوں

    تری وفا کے بہت تذکرے کئے اب تو

    یہ جی میں ہے تجھے الزام بے وفائی دوں

    تجھے شفق میں بھروں چاند چاند چمکاؤں

    سحر میں دور تلک رنگ آزمائی دوں

    بس ایک بار نظر آ میان شعلہ و شام

    پھر اس کے بعد نہ میں عمر بھر دکھائی دوں

    کہاں تلک تیرے لولاک پر میں چھایا رہوں

    کہاں تلک تری پلکوں پہ میں دکھائی دوں

    غزل نہیں نہ سہی مرثیہ لکھوں اجملؔ

    قلم ہے سرد اسے دل کی روشنائی دوں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے