Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

کہیں جمال ازل ہم کو رونما نہ ملا

درشن سنگھ

کہیں جمال ازل ہم کو رونما نہ ملا

درشن سنگھ

MORE BYدرشن سنگھ

    کہیں جمال ازل ہم کو رونما نہ ملا

    ملے تو حسن مگر حسن آپ سا نہ ملا

    رہی تلاش مگر درد آشنا نہ ملا

    ہمارے بعد انہیں ہم سا با وفا نہ ملا

    گئے ہیں دیر و حرم میں بھی بارہا لیکن

    وہ آسرا جو دیا تو نے ساقیا نہ ملا

    جو دور تھے تو بہت پارسا تھے یہ زاہد

    جو پاس آئے تو کوئی بھی پارسا نہ ملا

    مقابلے کی جو طاقت تھی وہ ابھر تو سکی

    خدا کا شکر ہے کشتی کو ناخدا نہ ملا

    جواب جنت رنگیں سہی تری دنیا

    مگر ہمیں تو یہاں لطف اے خدا نہ ملا

    ہوا و حرص کے لاکھوں شکار پائے مگر

    کوئی بھی درد محبت میں مبتلا نہ ملا

    جو چشم مست سے چھلکا کے دے الست کی مے

    ترے سوا کوئی دنیا میں ساقیا نہ ملا

    مجھی کو بخش دئے کل جہان کے آلام

    غم جہاں کے لئے کوئی دوسرا نہ ملا

    کہوں تو کس سے کہوں دل کی بات اے درشنؔ

    سنے جو درد بشر ایسا ہم نوا نہ ملا

    مأخذ:

    Talash-e-Noor (Pg. 125)

    • مصنف: درشن سنگھ
      • اشاعت: 1980
      • ناشر: ساون کرپال روحانی مشن, دہلی
      • سن اشاعت: 1980

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے