Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

کون چیخا ہے مرے جسم کے ویرانوں میں

سالم شجاع انصاری

کون چیخا ہے مرے جسم کے ویرانوں میں

سالم شجاع انصاری

MORE BYسالم شجاع انصاری

    کون چیخا ہے مرے جسم کے ویرانوں میں

    ایک آواز سی آئی ہے مرے کانوں میں

    یہ تری سرد نگاہی کا اثر ہے شاید

    دوڑتا پھرتا لہو جم گیا شریانوں میں

    روشنی کا کوئی امکان ہوا ہے روشن

    اک شرارہ کوئی لہرایا سیہ خانوں میں

    میرے چہرے پہ ترے چہرے کے ملتے ہیں ثبوت

    ایک پہچان ہے تو بھی میری پہچانوں میں

    خشک آنکھوں میں عبث ڈھونڈ رہے ہو آنسو

    یہ خزانہ ہے مری روح کے تہہ خانوں میں

    مول ملتا ہے کیا اس جنس گراں کا دیکھیں

    سج گئے ہم بھی یہی سوچ کے دوکانوں میں

    ہے تعجب کہ چراغوں کو ترستا ہے وہی

    جس نے کل دھوپ لگائی تھی شبستانوں میں

    ورغلاتی رہی رنگینیٔ دنیا سالمؔ

    ایک ہلچل سی رہی عمر بھر ایمانوں میں

    مأخذ:

    آوازیں خاموشی کی (Pg. 49)

    • مصنف: سالم شجاع انصاری
      • ناشر: مشکوٰۃ پرنٹرس، علی گڑھ
      • سن اشاعت: 2016

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے