Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

کوئی پرچھائیں زیر آسماں رہنے نہیں دوں گا

ن م دانش

کوئی پرچھائیں زیر آسماں رہنے نہیں دوں گا

ن م دانش

MORE BYن م دانش

    کوئی پرچھائیں زیر آسماں رہنے نہیں دوں گا

    کسی کے سر پہ کوئی سائباں رہنے نہیں دوں گا

    میں پہلے منہدم کر دوں گا ہر شے ہر تعلق کو

    پھر اس کے باد دھرتی پہ مکاں رہنے نہیں دوں گا

    میں اک لا انتہا کی آرزو میں ساری دنیا کو

    اسیر خواہش وہم و گماں رہنے نہیں دوں گا

    میں پردے چاک کر دوں گا سبھی بے معنی رشتوں کے

    کسی کو بھی کسی پہ مہرباں رہنے نہیں دوں گا

    تعلق گر نہیں کوئی تو راہ و رسم دنیا بھی

    میں اپنے اور تمہارے درمیاں رہنے نہیں دوں گا

    میں پہلے کھینچ لوں گا پاؤں کے نیچے سے دھرتی کو

    پھر اس کے بعد سر پہ آسماں رہنے نہیں دوں گا

    مأخذ:

    بچے، تتلی، پھول (Pg. 51)

    • مصنف: ن م دانش
      • ناشر: فضلی سنز پرائیوٹ لمٹیڈ، کراچی
      • سن اشاعت: 1997

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے