Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

کچھ نہیں آفتاب روزن ہے

محمد احمد

کچھ نہیں آفتاب روزن ہے

محمد احمد

MORE BYمحمد احمد

    کچھ نہیں آفتاب روزن ہے

    ساتھ والا مکان روشن ہے

    یہ ستارے چہکتے ہیں کتنے

    آسماں کیا کسی کا آنگن ہے

    چاندنی ہے سفیر سورج کی

    چاند تو ظلمتوں کا مدفن ہے

    آگ ہے کوہسار کے نیچے

    برف تو پیرہن ہے اچکن ہے

    دائمی زندگی کی ہے ضامن

    یہ فنا جو بقا کی دشمن ہے

    یاد تار نفس پہ چڑیا ہے

    وحشتوں کا شمار دھڑکن ہے

    بھیگتا ہوں تمہاری یادوں میں

    خط تمہارا مجھے تو ساون ہے

    دیکھتا ہوں بچھڑنے والوں کو

    خواب گویا کہ دور درشن ہے

    نخل گل ہو کسی کا مجھ کو کیا

    مجھ کو تو خار و خس ہی گلشن ہے

    تک رہا ہوں جہاں کو حیرت سے

    مجھ میں جاگا یہ کیسا بچپن ہے

    آپ مجھ کو ہی ڈھونڈتے ہوں گے

    سب سے پتلی مری ہی گردن ہے

    ہنس دئے میری بات سن کر وہ

    مسکرا کر کہا کہ بچپن ہے

    احمدؔ اپنی مثال آپ ہوں میں

    ہاں مرا شعر میرا درپن ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے