Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

لفظوں کے صحرا میں کیا معنی کے سراب دکھانا بھی

عبد الاحد ساز

لفظوں کے صحرا میں کیا معنی کے سراب دکھانا بھی

عبد الاحد ساز

MORE BYعبد الاحد ساز

    لفظوں کے صحرا میں کیا معنی کے سراب دکھانا بھی

    کوئی سخن سحابی کوئی نغمہ نخلستانہ بھی

    اک مدت سے ہوش و خبر کی خاموشی رائج ہے یہاں

    کاش دیار عصر میں گونجے کوئی صدا مستانہ بھی

    نپے تلے آہنگ پہ کب تک سنبھل سنبھل کر رقص کریں

    کوئی دھن دیوانی کوئی حرکت مجنونانا بھی

    شہر سے باہر کہساروں کے بیچ یہ ٹھہرا ٹھہرا دن

    کتنا اپنا سا لگتا ہے آج دل بیگانہ بھی

    ایک طلسمی راہ فصیل تن سے نواح جاں تک ہے

    جس کی کھوج میں کھو جاؤ تو ممکن ہے پا جانا بھی

    آگاہی معکوس سفر ہے دانش گاہ کے رستے کا

    جس کا ہر جانا پہچانا منظر ہے انجانا بھی

    بول وہی ہیں سر بھی وہی مضراب کی جنبش بدلے تو

    یاس و الم کے تاروں میں مضمر ہے ایک ترانہ بھی

    حاصل اور لا حاصل پر اب ویسے بھی کیا غور کریں

    اور چھلکنے والا ہو جب سانسوں کا پیمانہ بھی

    کتنی آگ کشاکش کتنی کتنا تحمل ہے درکار

    سازؔ کوئی آسان نہیں ہے لفظوں کو پگھلانا بھی

    ویڈیو
    This video is playing from YouTube

    Videos
    This video is playing from YouTube

    عبد الاحد ساز

    عبد الاحد ساز

    عبد الاحد ساز

    عبد الاحد ساز

    RECITATIONS

    عبد الاحد ساز

    عبد الاحد ساز,

    عبد الاحد ساز

    لفظوں کے صحرا میں کیا معنی کے سراب دکھانا بھی عبد الاحد ساز

    مأخذ:

    Sargoshiyan Zamanoan ki (Pg. 113)

    • مصنف: Abdul Ahad Saaz
      • اشاعت: 2003
      • ناشر: Adshot Publication
      • سن اشاعت: 2003

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے