Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مایوس ہو کیوں ظلم کی تردید بھی ہوگی

طالب محمود

مایوس ہو کیوں ظلم کی تردید بھی ہوگی

طالب محمود

MORE BYطالب محمود

    مایوس ہو کیوں ظلم کی تردید بھی ہوگی

    جب آج محرم ہے تو کل عید بھی ہوگی

    بے ذوق عمل دہر میں کچھ بھی نہیں ملتا

    جوہر ہے اگر تم میں تو تائید بھی ہوگی

    خاموشیٔ پیہم میں بہرحال سکوں ہے

    تم شکوہ بہ لب ہو گے تو تنقید بھی ہوگی

    پھر بھی نہ سنبھل پائے تو تقدیر تمہاری

    ہر لغزش پا پر تمہیں تاکید بھی ہوگی

    سب مصلحت وقت سے اکتائے ہوئے ہیں

    دیوانہ کوئی اٹھے تو تقلید بھی ہوگی

    تخلیق کو ملتی ہے جلا خون جگر سے

    فن کار جو مخلص ہے تو تمہید بھی ہوگی

    وعدوں پہ خدایان سیاست کے نہ جانا

    وعدے ہی نہیں وعدوں کی تجدید بھی ہوگی

    مضموں کے مطابق نہ ہو گر لفظوں کی ترتیب

    لفظی ہی نہیں معنوی تعقید بھی ہوگی

    یہ سوچ کر اعلان وفا کیجئے طالبؔ

    تائید اگر ہوگی تو تردید بھی ہوگی

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے