Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مکاں اور بھی ہیں زماں اور بھی ہیں

نقوی مصطفیٰ آبادی

مکاں اور بھی ہیں زماں اور بھی ہیں

نقوی مصطفیٰ آبادی

MORE BYنقوی مصطفیٰ آبادی

    مکاں اور بھی ہیں زماں اور بھی ہیں

    ترے شوق کے رازداں اور بھی ہیں

    لب شکوہ سنج محبت نہ گھبرا

    ترے بزم میں ہم زباں اور بھی ہیں

    در مے کدہ ہے اگر بند واعظ

    خدا رکھے پیر مغاں اور بھی ہیں

    اگر اک کماں کش نے نظریں چرائیں

    تو دنیا میں ابرو کماں اور بھی ہیں

    نہ اترائیں اوراق گل پر عنادل

    کہ زیب چمن گل رخاں اور بھی ہیں

    نہیں خاتم شوق فرہاد و مجنوں

    طلب گار کوئے بتاں اور بھی ہیں

    غزالان رم خوردہ و شوخ دیدہ

    حسینان آہو وشاں اور بھی ہیں

    بہت مت چہک قمریٔ سرو خوبی

    گرفتار طوق گراں اور بھی ہیں

    فقط ایک مظہر نہ تھا جان جاناں

    عزیزو ابھی جان جاں اور بھی ہیں

    لٹا دی مے خون دل پھر بھی نقویؔ

    طلب گار رطل گراں اور بھی ہیں

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے