Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

میری خاموش محبت کی یہ قیمت دی ہے

شہناز رحمت

میری خاموش محبت کی یہ قیمت دی ہے

شہناز رحمت

MORE BYشہناز رحمت

    میری خاموش محبت کی یہ قیمت دی ہے

    اس نے ٹھکرا کے مجھے درد کی دولت دی ہے

    آپ کو بھول سکوں دل کو کہیں بہلاؤں

    آپ کی یاد نے کب مجھ کو یہ مہلت دی ہے

    پاس بیٹھوں تیرے اور تجھ کو ہی دیکھے جاؤں

    میری آنکھوں کو کہاں اتنی اجازت دی ہے

    دردمندی سے محبت سے ملوں میں سب سے

    میرے اجداد نے ورثے میں یہ فطرت دی ہے

    کام اوروں کے میں آتی رہوں مرتے دم تک

    میرے خالق نے مجھے جتنی بھی طاقت دی ہے

    کتنی دل کش ہے حسیں ہے یہ دھنک رنگ فضا

    موسم گل کو مصور نے کیا رنگت دی ہے

    میری زلفوں کو سنوارے میرا آنچل جھولے

    اے ہوا کس نے تجھے آج یہ جرأت دی ہے

    کیوں میرے ساتھ ہی رویا ہے میرا آئینہ

    نوحہ گر تو نے اسے کون سی صورت دی ہے

    تیری دنیا میں ہے مجروح میری سادہ دلی

    کیا اسی واسطے یہ سادہ طبیعت دی ہے

    زخم دل بھر گئے کچھ اور عنایت کر دیں

    اتنی سی بات ہے صاحب جو یوں زحمت دی ہے

    مجھ کو اس دہر کے دوزخ میں جلایا ہے سدا

    کہنے کو قدموں کے نیچے میرے جنت دی ہے

    اس نے مجھ کو فقط غم ہی نہیں بخشے ہیں

    میرے لہجے کو جنوں سوچ کو وحشت دی ہے

    سب سے ملتا ہے تو ہنس ہنس کے ستم ڈھاتا ہے

    میرے جذبوں کو کہاں تو نے یہ قربت دی ہے

    تجھ کو اللہ بچائے سدا نظر بد سے

    تجھ کو شہنازؔ خدا نے حسیں صورت دی ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے