Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ملنے کا جب مزا ہے کہ دل آپ کا ملے

تلوک چند محروم

ملنے کا جب مزا ہے کہ دل آپ کا ملے

تلوک چند محروم

MORE BYتلوک چند محروم

    ملنے کا جب مزا ہے کہ دل آپ کا ملے

    ظاہر میں آپ مجھ سے ملے بھی تو کیا ملے

    یہ آرزو ہے اب نہ رہے کوئی آرزو

    یہ مدعا ہے اب دل بے مدعا ملے

    دیتا ہے ترک عشق بتاں کی صلاح تو

    واعظ خدا کرے کہ نہ تجھ کو خدا ملے

    خاطر سے میری آپ اٹھائیں نہ غیر کو

    محفل میں جا ملے نہ ملے دل میں جا ملے

    دل خاک ہو کے بیٹھ نہ جائے تو کیا کرے

    کوچے میں غیر کے جو ترا نقش پا ملے

    حیراں کھڑا ہوا ہوں میں صحرائے عشق میں

    یاور نصیب ہو تو کوئی رہنما ملے

    اس گل بدن سے یوں ہوس اختلاط ہے

    گلشن میں جیسے پھول سے باد صبا ملے

    یہ گل رخان دہر وہ گل ہیں کہ نام کو

    جن میں نہ خوئے مہر نہ بوئے وفا ملے

    ہے خرقہ و قبا پہ عبث ناز امتیاز

    یکساں ہیں جبکہ خاک میں شاہ و گدا ملے

    عاشق کی موت وہ ہے کہ قرباں ہو جس پہ زیست

    اور زیست وہ کہ موت کا جس میں مزا ملے

    بے جا نہیں رکھوں جو میں محرومؔ اپنا نام

    مجھ سے اگر نہ وہ بت ناآشنا ملے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے