محبت کی مکمل طور پر تشریح کرتا ہے
محبت کی مکمل طور پر تشریح کرتا ہے
یہ دل جب بھی دھڑکتا ہے تری تسبیح کرتا ہے
اسے کیا دل لگی کا نام دینا بھی مناسب ہے
ہمارے ساتھ وہ جو مفت میں تفریح کرتا ہے
بسا اوقات کچھ غلطی کی گنجائش نہیں ہوتی
تو پھر وہ غلطیوں کی کس لیے تصحیح کرتا ہے
ہماری عافیت بھی ہے اسی کی مان لینے میں
تبھی تو پیش روزانہ کوئی توضیح کرتا ہے
مجھے یہ شعر اس کچے گھڑے کے نام کرنے ہیں
کہانی میں وہی پیدا کوئی تلمیح کرتا ہے
ضرورت پڑ بھی سکتی ہے کہیں رمز و کنائے کی
وہ پاگل پن میں ہر اک بات کی تصریح کرتا ہے
میاں مسعودؔ پہلے دن سے ہی یہ سر کا سودا بھی
مری شوریدگی کو اولیں ترجیح کرتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.