Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

نہ فاصلے کوئی نکلے نہ قربتیں نکلیں

عزیز حامد مدنی

نہ فاصلے کوئی نکلے نہ قربتیں نکلیں

عزیز حامد مدنی

MORE BYعزیز حامد مدنی

    نہ فاصلے کوئی نکلے نہ قربتیں نکلیں

    وفا کے نام سے کیا کیا سیاستیں نکلیں

    کھلی ہے وحشت عالم پہ آج کاکل یار

    کچھ اور دور خرد تیری نسبتیں نکلیں

    ہزار ہاتھوں کے پیمان نو کا مرکز ہے

    ہوا کے ہاتھ میں نادید طاقتیں نکلیں

    سپاہ عشق جہاں خندقوں میں جلتی تھی

    وہ موڑ کاٹ کے آخر محبتیں نکلیں

    فضائے تازہ نفس دلبری کی آئی ہے

    نئی نئی غم دل کی مسافتیں نکلیں

    شرار مہر و نم ابر کے تغیر تک

    وصال دوست میں کیا کیا نزاکتیں نکلیں

    وہی کہ رشک رقیباں سے تیرہ تر ہے جو زلف

    کل اتفاق سے اس کی حکایتیں نکلیں

    وہ حرف شک ہے کہ اہل یقیں نہیں سمجھے

    دماغ کفر سے کیا کیا حقیقتیں نکلیں

    کمند سارق و مار سیاہ میں آخر

    یہ کس کا ہاتھ تھا یہ کس کی حکمتیں نکلیں

    وصال و ہجر سے کیا عشق سے سنبھل نہ سکیں

    تری نگاہ میں ایسی ندامتیں نکلیں

    نگار خانے کے نقش و نگار کچھ بھی نہ تھے

    جنوں کی آنکھ میں غلطیدہ صورتیں نکلیں

    مأخذ:

    Funoon(Jadeed Ghazal Number: Volume-002) (Pg. 156)

      • اشاعت: 1969
      • ناشر: احمد ندیم قاسمی
      • سن اشاعت: 1969

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے