Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ناوک زنی نگاہ کی اے جان جاں ہے ہیچ

شیام سندر لال برق

ناوک زنی نگاہ کی اے جان جاں ہے ہیچ

شیام سندر لال برق

MORE BYشیام سندر لال برق

    ناوک زنی نگاہ کی اے جان جاں ہے ہیچ

    جب تیر ہی نہ پار ہوا تو کماں ہے ہیچ

    دیر و حرم بھی ہیچ ہیں اور ہیچ باغ و راغ

    کوئی جگہ ہو بے ترے اے لا مکاں ہے ہیچ

    فردوس ہم کو سایۂ دامان یار ہے

    دنیا کی اصل کچھ نہیں باغ جناں ہے ہیچ

    کچھ موت کا نہ غم ہے نہ کچھ راحت حیات

    کوچے میں اس کے مجھ کو بہار و خزاں ہے ہیچ

    چارہ گری کرے گا جو وہ ہے مزاج داں

    درد دروں کا روبرو اس کے بیاں ہے ہیچ

    ہو جا کے کوئے یار میں اے مرغ جاں مقیم

    باغ و بہار ہیچ ہے اور آشیاں ہے ہیچ

    قاتل کے پاس جاؤں گا میں خود ہی سر بکف

    مقتل میں اس کا آنا پئے امتحاں ہے ہیچ

    کیا تکیہ اس پہ کیجیے عالم ہے بے ثبات

    ہستی عبث حیات عبث جسم و جاں ہے ہیچ

    توحید عشق میں مجھے دونوں ہیں ایک سے

    مرگ و حیات ہیچ ہے سود و زیاں ہے ہیچ

    جو اس کی خوبیوں کا ثنا خواں نہ ہو کبھی

    وہ ہیچ اور اس کے دہن میں زباں ہے ہیچ

    ہوں محو دید آنکھ اٹھاؤں میں کس طرف

    دیکھوں میں کس کو جز ترے حسن بتاں ہے ہیچ

    جز ذکر یار اور کہانی نہیں پسند

    سب قصے مجھ کو ہیچ ہیں اور قصہ خواں ہے ہیچ

    نالاں جو ہیں جہاں میں غم عشق سے ترے

    ناقوس ان کو ہیچ ہے بانگ اذاں ہے ہیچ

    کیا اصل تیغ کی ترے ابرو کے سامنے

    تیر مژہ کے سامنے نوک سناں ہے ہیچ

    ہیں بند آنکھیں برقؔ کی دل میں ہے تیری یاد

    کیا دیکھے سر اٹھا کے اسے سب جہاں ہے ہیچ

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے