Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

نکل کر حلقۂ اہل اثر سے بھاگ جاؤں میں

لیاقت علی عاصم

نکل کر حلقۂ اہل اثر سے بھاگ جاؤں میں

لیاقت علی عاصم

MORE BYلیاقت علی عاصم

    نکل کر حلقۂ اہل اثر سے بھاگ جاؤں میں

    کئی دن سے یہ خواہش ہے کہ گھر سے بھاگ جاؤں میں

    ذرا ہمت کرے یہ دل تو شاید دوسرے پل میں

    چھڑا کر جان دست چارہ گر سے بھاگ جاؤں میں

    ابھی رستے میں ہیں کچھ جانے پہچانے ہوئے چہرے

    ہراساں ہو کے کیوں گرد سفر سے بھاگ جاؤں میں

    چلو یوں ہی سہی اب کے زیادہ بارشیں ہوں گی

    تو کیا اپنے شکستہ بام و در سے بھاگ جاؤں میں

    چلو یوں ہی سہی اب کے نشانے پر فقط ہوں میں

    تو کیا منہ پھیر کر ان کی نظر سے بھاگ جاؤں میں

    کہاں وہ آنکھ کہ اس بام سے آگے بھی کچھ دیکھوں

    کہاں وہ پاؤں کہ اس راہ گزر سے بھاگ جاؤں میں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے