پچھلی صدی کے بوڑھے پیڑ
پچھلی صدی کے بوڑھے پیڑ
لمبے چوڑے اونچے پیڑ
جن کی شاخ پہ جھولے ہم
کتنے کشادہ تھے وے پیڑ
باغ لگا کر دیکھ ذرا
آڑے ترچھے سیدھے پیڑ
اس طوفانی بارش میں
جڑ سے اکھڑے کتنے پیڑ
ڈار سے بچھڑے پتوں پر
رنج کریں گے بوڑھے پیڑ
گاؤں کا موسم کیسا ہے
کیا گاتے ہیں نغمے پیڑ
قسمت میں صحرائی کی
ننھے منے چھوٹے پیڑ
سبز رتوں میں ہوتے ہیں
پیلے اجڑے سوکھے پیڑ
ہم بھی گھر کو لوٹ آئے
آندھی سے جب سہمے پیڑ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.