Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

رات بھر شعلۂ جاں خوب بڑھایا جائے

عاصم بخشی

رات بھر شعلۂ جاں خوب بڑھایا جائے

عاصم بخشی

MORE BYعاصم بخشی

    رات بھر شعلۂ جاں خوب بڑھایا جائے

    پھر دم صبح ہی خوابوں کو جلایا جائے

    جب قضا لکھ ہی چکی سلسلۂ راہ فنا

    کیوں نہ پھر وقت اجل جلد بلایا جائے

    ساعت شام غم ہجر کا سناٹا ہے

    شہر اوہام کو سپنوں سے سجایا جائے

    جدت وحشت صحرا کے لیے لازم ہے

    دشت کے بیچ اب اک شہر بسایا جائے

    بار جاں لاد لیا سر پہ اور اب سوچتے ہیں

    اتنا کافی ہے کہ کچھ بوجھ بڑھایا جائے

    کرۂ دید کو دوران تقاضائے نظر

    کشش ثقل نظارہ سے چھڑایا جائے

    شورش خاک و لہو دیکھ کے اس نے سوچا

    کیوں نہ اب اشک سے انسان بنایا جائے

    تہ سے لے آئیں اسے ہم مگر اتنا تو کھلے

    کتنی گہرائی میں جا کر اسے پایا جائے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے