Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

راز مخفی تم نے میرا غیر سے افشا کیا

منشی خیراتی لال شگفتہ

راز مخفی تم نے میرا غیر سے افشا کیا

منشی خیراتی لال شگفتہ

MORE BYمنشی خیراتی لال شگفتہ

    راز مخفی تم نے میرا غیر سے افشا کیا

    خیر بہتر مجھ کو رسوا کر دیا اچھا کیا

    کون کہتا ہے کہے تو آ کے میرے سامنے

    کس گھڑی کس وقت میں نے آپ کا شکوا کیا

    پوچھئے مجھ سے نہ اپنی بزم عشرت زا کا حال

    آپ تو ہنستے رہے غیروں سے میں رویا کیا

    آب شمشیر دو دم سے زخم دامن دار کے

    بے تکلف پھول اپنے جسم پر پہنا کیا

    جو کہا تم نے تمنا سے بجا لایا اسے

    کب نہیں میں نے تمہارا اے صنم کہنا کیا

    لے لیا سوتے میں بوسہ اس بت چالاک کا

    اے دل گستاخ تو نے کام یہ بے جا کیا

    خاکسار عشق صادق تھا زمین دہر میں

    دیر تک مثل عروس نو وہ شرمایا کیا

    اک بت ناآشنا سے آشنا کر کے مجھے

    حضرت دل آپ نے کس کس طرح رسوا کیا

    دم ہمارا کیا کوئی تھا وعدۂ وصل حبیب

    صبح سے تا شام روز ہجر میں ٹوٹا کیا

    زیر خنجر خانہ مقتل میں وقت قتل میں

    چہرۂ قاتل کو چشم زخم سے دیکھا کیا

    ہجر جانا میں سمجھ کر شاہد پنہاں اسے

    مدتوں درد جگر سے دل کو بہلایا کیا

    حضرت دل اک بت بے رحم پر مفتوں ہوئے

    بیٹھے بٹھلائے شگوفہ اور یہ پیدا کیا

    مرحبا صد مرحبا اے صرصر آہ و فغاں

    آخرش تو نے چراغ زندگی ٹھنڈا کیا

    اے شگفتہ ہم نے رو رو کر خیال یار میں

    اشک چشم تر سے پیدا دم بدم دریا کیا

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے