Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

شوق وارفتہ کو ملحوظ ادب بھی ہوگا

سید امین اشرف

شوق وارفتہ کو ملحوظ ادب بھی ہوگا

سید امین اشرف

MORE BYسید امین اشرف

    شوق وارفتہ کو ملحوظ ادب بھی ہوگا

    شرط ہے مال عرب پیش عرب بھی ہوگا

    لب و رخسار میں ہوگی گل و مہتاب کی بات

    آنکھ میں تذکرۂ بنت عنب بھی ہوگا

    مان لیتا ہے مری بات مرا حیلہ طراز

    اور سب وعدوں میں اک وعدۂ شب بھی ہوگا

    عشق وہ شے ہے کہ برفیلے نہاں خانوں میں

    سرد پڑ جائے شرر بار تو جب بھی ہوگا

    بے تعلق ہی سہی یہ مگر اس شخص کے پاس

    دل جو لگتا ہے تو لگنے کا سبب بھی ہوگا

    ہر گلی شہر کی غالیچۂ عشاق نہیں

    خون ناحق ہے تو پھر داد طلب بھی ہوگا

    قہر درویش تو ہوتا ہے بہ جان درویش

    زیر فرمان جو ہوتا تھا سو اب بھی ہوگا

    کرب کے زہر کا مارا ہوا انسان ہے یہ

    سر پہ سو بوجھ مگر خندہ بہ لب بھی ہوگا

    اک عصا پاس نہ ہو زعم کلیمی بھی ہو

    ایسا لگتا ہے کہ یہ کار عجب بھی ہوگا

    یوں تو بے آب ہیں خیمے یہ جہاں تک بھی ہیں

    دل یہ کہتا ہے کہیں ابر طرب بھی ہوگا

    مأخذ:

    Shabkhoon (Urdu Monthly) (Pg. 1194)

    • مصنف: Shamsur Rahman Faruqi
      • اشاعت: June December 2005áIssue No. 293 To 299âPart II
      • ناشر: Shabkhoon Po. Box No.13, 313 rani Mandi Allahabad
      • سن اشاعت: June December 2005áIssue No. 293 To 299âPart II

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے