Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

وفا کی راہ میں دل کا سپاس رکھ دوں گا

ناشر نقوی

وفا کی راہ میں دل کا سپاس رکھ دوں گا

ناشر نقوی

MORE BYناشر نقوی

    وفا کی راہ میں دل کا سپاس رکھ دوں گا

    میں ہر ندی کے کنارے پہ پیاس رکھ دوں گا

    کرے گی تشنہ لبی فیصلے صداقت کے

    جھلستے خیمے ترائی کے پاس رکھ دوں گا

    گلاب سرخ تبسم سے دیں گے میرا پتہ

    شفق میں اپنا میں خونی لباس رکھ دوں گا

    جہاں دلوں کو اندھیروں کا سامنا ہوگا

    وہاں میں اپنے چراغ حواس رکھ دوں گا

    زبان والوں کا چہرہ کبھی نہ اترے گا

    غموں کے ہونٹوں پہ ایسی مٹھاس رکھ دوں گا

    مرے لہو کی عدالت سجے گی آنکھوں میں

    گواہیوں کو میں اشکوں کے پاس رکھ دوں گا

    مأخذ:

    انگنائی (Pg. 37)

    • مصنف: ناشر نقوی
      • ناشر: ایجو کیشنل پبلشنگ ہاؤس، نئی دہلی
      • سن اشاعت: 2009

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے