Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

وہ آئیں اوب گئے ہیں جو دہر میں اپنے

آیوش چراغ

وہ آئیں اوب گئے ہیں جو دہر میں اپنے

آیوش چراغ

MORE BYآیوش چراغ

    وہ آئیں اوب گئے ہیں جو دہر میں اپنے

    میں ایک دشت بناتا ہوں شہر میں اپنے

    کسی کی یاد بھنور بن کے اس طرح لپٹی

    کہ پاؤں چھوڑ ہی آیا میں نہر میں اپنے

    سبھی کو بانٹ کے شکلیں خودی رہے بے شکل

    ہمیں اکیلے مصور تھے شہر میں اپنے

    گنوں جو پھر سے انہیں اب تو بڑھ گئے ہوں گے

    گنے ہیں زخم ابھی پچھلے پہر میں اپنے

    غزل کا ذائقہ مرتے سمے بھی تازہ رہے

    شکر ملائی ہے سو ہم نے زہر میں اپنے

    چراغؔ ہم سے ادیبوں نے فاصلہ رکھا

    تمام شعر تھے حالانکہ بحر میں اپنے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے