Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

یہ آنکھ طنز نہ ہو زخم دل ہرا نہ لگے

سید امین اشرف

یہ آنکھ طنز نہ ہو زخم دل ہرا نہ لگے

سید امین اشرف

MORE BYسید امین اشرف

    دلچسپ معلومات

    شمارہ 237 مئی 2000

    یہ آنکھ طنز نہ ہو زخم دل ہرا نہ لگے

    مجھے قرار تو ہو یا اسے حیا نہ لگے

    فشار جاں ہو تو کیفیت مکمل ہو

    وہ اضطراب تو ہو اضطراب سا نہ لگے

    وہ روبرو ہو تو آرائش بیاں بھی نہ ہو

    کہ میں کہوں تو کسی اور کا کہا نہ لگے

    معاملات‌ محبت مزاج رکھتے ہیں

    طبیعتیں ہوں جو یکساں تو فاصلہ نہ لگے

    خزاں رسیدہ چمن میں بھی جھولتی ہو بہار

    گلوں سے رنگ کلی سے مہک جدا نہ لگے

    یہی تو ہوتی ہے وضع شگفتن مہتاب

    میان ابر ہو یا آسماں کھلا نہ لگے

    وہی تو درد ہے جو درد ماسوا سمجھے

    رفاقتیں ہوں تو عالم نگار خانہ لگے

    الم تو خیر الم ہے کہ پائیدار نہیں

    وبال ہے جو خوشی بھی گریز پا نہ لگے

    الجھ رہی ہیں خیالی اڑان سے آنکھیں

    کہیں نوشتۂ دیوار بے صدا نہ لگے

    مأخذ:

    Shabkhoon (Urdu Monthly) (Pg. 1195)

    • مصنف: Shamsur Rahman Faruqi
      • اشاعت: June December 2005áIssue No. 293 To 299âPart II
      • ناشر: Shabkhoon Po. Box No.13, 313 rani Mandi Allahabad
      • سن اشاعت: June December 2005áIssue No. 293 To 299âPart II

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے