Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

یہ عشق اگر ایسا پر اسرار نہ ہوتا

جینا قریشی

یہ عشق اگر ایسا پر اسرار نہ ہوتا

جینا قریشی

MORE BYجینا قریشی

    یہ عشق اگر ایسا پر اسرار نہ ہوتا

    منصور کبھی کوئی سر دار نہ ہوتا

    زنجیر زنی ہوتی نہ ہر سانس میں میری

    دل درد کا ایسے جو علم دار نہ ہوتا

    پھر چاند نہیں کرتا کبھی اشک فشانی

    گر ٹوٹے ستاروں کا عزادار نہ ہوتا

    کچھ رشتوں کو میں ساتھ کبھی رکھ نہیں پاتی

    مجھ میں جو اگر کوئی اداکار نہ ہوتا

    اس دل میں ترا عکس فروزاں نہیں رہتا

    گر شیشہ مرے دل کا چمکدار نہ ہوتا

    میں خود کو کئی بار بنا لیتی ابھی تک

    گر لمس مجھے تیرا یہ درکار نہ ہوتا

    گر اس پہ ترا بھید کھلا ہوتا اے ساقی

    پھر شیخ کو مے خانے سے انکار نہ ہوتا

    پھر خاک مزہ دیتا برستا ہوا ساون

    اس رت میں اگر ہجر کا آزار نہ ہوتا

    صد شکر کہ عیبوں پہ مرے پردہ پڑا ہے

    کیا ہوتا اگر میرا وہ ستار نہ ہوتا

    ہر چند کہ پتھر ہوں مگر ٹوٹ رہی ہوں

    اے کاش تو پتھر کا طلب گار نہ ہوتا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے