یہ کیسا سنسار ہے بابا
یہ کیسا سنسار ہے بابا
ہر سو ہاہا کار ہے بابا
جو بھی یاں زردار ہے بابا
بیڑا اس کا پار ہے بابا
دولت پر مت اتنا اکڑو
ریت کی یہ دیوار ہے بابا
شرم و حیا سے جو عاری ہے
آج وہی ہشیار ہے بابا
جیون اک دریا ہے غم کا
پھر بھی یہ اپہار ہے بابا
ٹیڑھے سیدھے ہو جاتے ہیں
وقت کی ایسی مار ہے بابا
اخترؔ ہر پل بچ کے رہنا
باطل کی سرکار ہے بابا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.