Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

زمیں سے کان لگا اور آسمان سے سن

مضطر مجاز

زمیں سے کان لگا اور آسمان سے سن

مضطر مجاز

MORE BYمضطر مجاز

    زمیں سے کان لگا اور آسمان سے سن

    مگر ہے سخت بہت مرحلہ یہ دھیان سے سن

    نواح شہر میں سن بھیڑیوں کی آوازیں

    لہو کی چیخ ہر اک کوئے بے امان سے سن

    ہر ایک خانۂ آباد گھر ہے وحشت کا

    صدائیں گونجتے جنگل کی ہر مکان سے سن

    جو پہلی شرط ہے سننے کی وہ تو پوری کر

    یقیں نہیں تو کسی نیک و بد گمان سے سن

    جو سات پردوں میں رہتا تھا رنگ منچ پہ ہے

    سخن جو زیر لبی تھا وہ اک جہان سے سن

    کتھا قساوت قلبی کے برف ہاتھوں کی

    ہر ایک موڑ پہ جلتے ہوئے مکان سے سن

    نظر کے آگے اجڑتی ہیں بستیاں کیسے

    یہ داستان بھی اک دن مری زبان سے سن

    نگاہ غیر سے مانگی ہوئی سماعت سے

    کر اپنی آنکھ سے نظارہ اپنے کان سے سن

    فساد شہر کے قصے سنائیں گے بازار

    کساد دل کی کہانی ہر اک دکان سے سن

    ہنر تو جان لیے مضطرؔ عیب بھی اپنے

    اسی سکون اسی دھیان اسی رسان سے سن

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے