Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

بمبئی

دلاور فگار

بمبئی

دلاور فگار

MORE BYدلاور فگار

    وسکی وسولن کا آبائی وطن ہے بمبئی

    لندن و پیرس کی سوتیلی بہن ہے بمبئی

    مختلف دولھے ہیں جس کے وہ دلہن ہے بمبئی

    فلم و علم عشق کی ایک انجمن ہے بمبئی

    بمبئی جس نے بسایا وہ بڑا استاد تھا

    ورلڈ کا جغرافیہ اس کو زبانی یاد تھا

    بمبئی میں عشق فرمایا ہے بہت آسان ہے

    اس تجارت میں منافع کا بہت امکان ہے

    عشق والوں کا یہاں میدان ہی میدان ہے

    بمبئی کا بچہ بچہ ماہر رومان ہے

    وہد اول وصل کا پیغام ہوتی ہے یہاں

    حسن کی دوشیزگی نیلام ہوتی ہے یہاں

    اپنا اپنا مارکیٹ ہے اپنا اپنا ریٹ ہے

    شیخ جی بکتے رہیں ایسا ہے ویسا ہے خدا

    بمبئی والے یہ فرماتے ہیں پیسہ ہے خدا

    عشق کے میداں میں یاں گھوڑے بھی ہیں سائیں بھی

    عقل کی محفل میں یاں جبریل بھی ابلیس بی

    حسن کے بازار میں یاں تھا ان بھی کٹ پیس بھی

    چار سو بیسیوں کے لیڈر آٹھ سو چالیس بھی

    کیا بتاؤں میں تمہیں اس شہر کا جغرافیہ

    بمبئی ہے اک غزل گڑبڑ ہے جس کا قافلیہ

    حسن یاں ہنس ہنس کے کہتا ہے کہ میخانے میں چلی

    عشق کہتا ہے کہ مس چھمو کے کاشانے میں چلی

    وحشت دل کا تقاضہ ہے کہ ویرانے میں چلی

    اور پولیس کہتے ہی میرے ساتھ آتھانے میں چلی

    جیب کہتی ہے ابے الو یہاں سے بھاگ جگا

    یا بدایوں کا ٹکٹ لے سوئے پریاگ جا

    دل کو بہلانے یہاں تم کھیل میں جاؤ تورش

    سنٹرل سے باندرہ تک ریل میں جاؤ تورش

    چھوڑ کر جنتا کو پونا میل میں جاؤ تورش

    قوم کی خدمت کے بدلے جیل میں جاؤ تورش

    ہے یہاں یہ حکم ہر مجبور وبیکس کے لیے

    صبح سے لائن لگا دو شام کی بس کے لیے

    ہے یہاں اک مرحملہ ایسا جوسرہوتا نہیں

    یعنی گھر والی تو ہو جاتی ہے گھر ہوتا نہیں

    بام ہوتا ہے اگر گھر میں تو در ہوتا نہیں

    یعنی گھر معلوم ہوتا ہے مگر ہوتا نہیں

    ایک شوہر ایک بیگم ایک بھاوج ایک نند

    بے تکلف ایک ہی کھولی میں ہو جاتے ہیں بند

    گفتگو میں بھی یہاں اک خاص انداز عوام

    ہم بروبربات کرتا ہے اپن جھوٹا نہیں

    تم تو بنڈل پھینکتا ہے مال ابھی چھوٹا نہیں

    بمبئی میں سینکڑوں علمی و فلمی شخصیات

    وہ ایڈیٹر جن کے ہاتھوں میں نظام کائنات

    وہ پروڈیوسر کے جن کے جام میں آب حیات

    اور وہ شاعر کہ جن کی شاخ آہو پر برات

    یاں دلیپ وراج ہیں نوشاد ومحمود ولتا

    ان سے ملنا ہوتو پہلے بھول جا اپنا پتا

    بمبئی میں عام ہے ہر جنس بہت کا بلیک

    آرزو کا وقت کا سنگم کا لیڈر کا بلیک

    یاں شکیل و ساحر ومجروح واختر کا بلیک

    جعفری تو جعفری ٹھہرے کا مظفر کا بلیک

    دیکھ کر اس شہر کے انداز دل حیران ہے

    بمبئی کا ہے کو ہے پورا جمالستان ہے

    ویڈیو
    This video is playing from YouTube

    Videos
    This video is playing from YouTube

    دلاور فگار

    دلاور فگار

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے