بہت گھٹن ہے
بہت گھٹن ہے کوئی صورت بیاں نکلے
اگر صدا نہ اٹھے کم سے کم فغاں نکلے
فقیر شہر کے تن پر لباس باقی ہے
امیر شہر کے ارماں ابھی کہاں نکلے
حقیقتیں ہیں سلامت تو خواب بہتیرے
اداس کیوں ہو جو کچھ خواب رائیگاں نکلے
وہ فلسفے جو ہر اک آستاں کے دشمن تھے
عمل میں آئے تو خود وقف آستاں نکلے
ادھر بھی خاک اڑی ہے ادھر بھی زخم پڑے
جدھر سے ہو کے بہاروں کے کارواں نکلے
ستم کے دور میں ہم اہل دل ہی کام آئے
زباں پہ ناز تھا جن کو وہ بے زباں نکلے
مأخذ:
Kulliyat-e-Sahir Ludhianvi (Pg. 192)
- مصنف: SAHIR LUDHIANVI
-
- ناشر: Farid Book Depot (Pvt.) Ltd
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.