بھارت کی ادائیں
اک دنیا کو تڑپاتی ہیں جانانہ ادائیں بھارت کی
پر دل پر چوٹ لگاتی ہیں پر درد صدائیں بھارت کی
وہ اس کی زمیں وہ اس کا فلک وہ چاند کی وہ سورج کی چمک
وہ تاروں کی باہم چشمک دل کش وہ فضائیں بھارت کی
آنکھوں کو ٹھنڈک دیتی ہیں من کی چنتا ہر لیتی ہیں
آکاش پہ جب چھا جاتی ہیں گھنگھور گھٹائیں بھارت کی
اک بار یہاں جو آتا ہے بس بھارت کا ہو جاتا ہے
ہر دل کی جوت جگاتی ہیں رنگین فضائیں بھارت کی
بھارت باسی عزت پائیں پھر ان کے اچھے دن آئے
اس اک مقصد پر مل جائیں جتنی ہیں سبھائیں بھارت کی
پھر عیش و طرب کے ساز بجیں پھر دیس کو اپنے بھاگ لگیں
پھر ایک اک کر کے پوری ہوں ساری اچھائیں بھارت کی
دنیا کے ہلائے ہل نہ سکیں دنیا کے مٹائے مٹ نہ سکیں
کچھ ایسی ہیں کچھ ایسی ہیں مضبوط بنائیں بھارت کی
نیرؔ ہم اپنی خدمت سے فردوس بنا دیں بھارت کو
پھر اس دنیا میں از سر نو ہم قدر بڑھائیں بھارت کی
مأخذ:
(Pg. 57)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.