Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

کھنڈر

MORE BYمختار صدیقی

    نہ یہ فنا ہے نہ یہ بقا ہے

    میان بود و عدم یہ کیسا طویل وقفہ ہے

    جو نوشتہ ہماری قسمت کا بن گیا ہے

    کنار دریا کبھی یہ بستی تھی

    لیکن اب نیستی و ہستی کے درمیان اک مقام‌‌ برزخ ہے

    ایسا برزخ کہ جس میں صدیوں سے کاخ و کو بام و در مسلسل

    شکستگی خستگی خرابی میں خیرہ سر ہیں

    حدود ہستی سے ہم نکل کر کھنڈر بنے تھے

    مگر کھنڈر بن کے مٹ بھی جاتے

    کہ یہ غم زندگی کے رسیا

    ہماری ہستی کو اپنی یادوں سے محو کر دیتے بھول جاتے

    نہ یہ کہ ہم کو تماشہ گاہ جہاں بناتے

    ہمارے عبرت کدوں کو محفوظ کر کے رکھتے

    نہ یہ کہ آبادیوں کی خاطر

    ہماری بربادیوں کو تاریخی یادگاریں بنائے رکھتے

    وہ یادگاریں

    جہاں پہ یہ لوگ زندگی کے اجارہ دار آ سکیں تو آئیں

    دنوں کو راہوں کی خاک اڑائیں

    وہ بارگاہیں جو عرش پایہ تھیں ادب و آداب خسروی میں

    وہاں یہ دراز کھسکتے جائیں

    جہاں بھی جی چاہے اپنا نام اور شعر لکھیں

    مچائیں غوغا رقیق بے معنی گیت گائیں

    مگر نہ اوقات پنج گانہ میں

    ایک بھی وقت سونی مسجد میں جھانک پائیں

    کسی کی تربت پہ فاتحہ کے لیے نہ یہ اپنے ہاتھ اٹھائیں

    دنوں کو یوں ہی فسردہ راہوں کی خاک اڑائیں

    دیے جلے پر گھروں کو جائیں

    ہماری ویرانیوں کو ویران تر بنا کر چلے ہی جائیں

    یہاں پہ چھا جائے اندھی اندھیاریوں کا پھر وہ سکوت جامد

    کہ یوم و سپر ہی جس کے ہم راز و ہم نفس ہیں

    نہ دن کی وحشت میں کچھ کمی تھی

    کہ شب کی دہشت میں کچھ کسر ہو

    ہمارے دن رات ایک سے ہیں

    ہمارے دن رات اسی وجود و عدم کے اک وقفۂ مسلسل میں

    ہستی و نیستی کے برزخ میں پا بہ گل ہیں

    ہمارے دن رات اسی درائے زمان وقفے سے متصل ہیں

    مگر ہمیں کب ملے گی اس دام سے رہائی

    ہمیں ملے گا عدم کی معدوم و بے نشاں گود کا سکون ابد خدایا

    ہمیں ازل اور ابد کے چکر سے کب عطا ہوگی رستگاری

    خدائے قیوم و حی و قائم

    جناب باری

    مأخذ:

    Muntakhab Shahkar Nazmon Ka Album) (Pg. 94)

    • مصنف: Munavvar Jameel
      • اشاعت: 2000
      • ناشر: Haji Haneef Printer Lahore
      • سن اشاعت: 2000

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے