Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

وبا کے دنوں میں ۶

ارسلان احمد

وبا کے دنوں میں ۶

ارسلان احمد

MORE BYارسلان احمد

    دلچسپ معلومات

    (زندگیوں میں بدلاؤ)

    ہاتھ ملانے کی رسم

    تب ایجاد ہوئی

    جب ہتھیار پھینکنا

    سیکھا جا چکا تھا

    اور بغلوں میں چھریاں

    عام ہونے لگی تھیں

    زندگیوں میں بدلاؤ آیا

    جاپانیوں نے دور سے جھک کر سلام کہنا سیکھا

    دشمن اور دوست سے مناسب فاصلہ

    ہمیشہ بنائے رکھا

    ایٹمی طاقت سے تباہ کیے گئے

    زندگیوں میں بدلاؤ آیا

    اہل فارس نے چوہے سے

    طاعون کا تعلق پہچانا

    نعش کو کاٹ کر اعضا کا نقشہ بنایا

    پہلی جراحی کی

    اور مردوں کی بے حرمتی کی پاداش میں

    بوعلی سینا کو سزا دی

    زندگیوں میں بدلاؤ آیا

    فرانسیسیوں نے چالیس دن کا کوارنٹائن ایجاد کیا

    بندرگاہوں پر بیماریوں کا ویزا کینسل ہوا

    صحت مند انسانوں کو ویزا ملنے لگا

    زندگیوں میں بدلاؤ آیا

    یہود کی منڈی میں

    سونے کے سکے انسانوں سے کم پڑ گئے

    کاغذ کا نوٹ ایجاد ہوا

    اور پھر سب ادیان کی

    اعتبار کی آیات کو

    نوٹوں پر لکھ دیا گیا

    زندگیوں میں بدلاؤ آیا

    اگلے نئے بدلاؤ کے لیے

    اسٹیج تیار کرنے میں

    وبا کی مدد کرو

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے