یہ چنو خاں کا قصہ ہے
یہ چنو خاں کا قصہ ہے
جو منو خاں کے تھے ہم دم
تھی عمر ان کی بہت کافی
مگر تھی عقل ان میں کم
وہ کہتے کھانے کو ہپا
وہ کہتے پانی کو مم مم
وہ پگڑی باندھتے ایسی
چمکتی خوب وہ جھم جھم
بجاتے ہر گھڑی باجا
کبھی پوں پوں کبھی پم پم
میاں چنو کہیں جاتے
تو کہتے لاؤ اک ٹم ٹم
گھٹا گھر کر اگر آتی
برستا مینہ اگر چھم چھم
گلی میں وہ نکل جاتے
وہ گرتے خوب ہی دھم دھم
وہ کیچڑ میں لتھڑ جاتے
تماشا دیکھتے یہ ہم
کبھی بک بک کیا کرتے
کبھی وہ بولتے کم کم
وہ کہتے میں کو میں میں میں
وہ کہتے ہم کو ہم ہم ہم
مأخذ:
نئی کہانیاں (Pg. 8)
- مصنف: محمد شفیع الدین نیر
-
- ناشر: مکتبہ جامعہ لمیٹیڈ، نئی دہلی
- سن اشاعت: 1943
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.