آصف ثاقب کا تعارف
تخلص : 'ثاقب'
اصلی نام : آصف ثاقب
پیدائش : 01 Jul 1939 | ایبٹ آباد, خیبر پختنخوا
وفات : 24 Jul 2026 | ایبٹ آباد, خیبر پختنخوا
آصف ثاقب 1939 میں ایبٹ اباد کے گاؤں بوئی میں پیدا ہوئے۔ یہ علاقہ ان کے اجداد کی جاگیر ہے اور اس کے مالکان سلطان بوئی کہلاتے ہیں۔ وہ ہندکو اور اردو دونوں زبان میں شاعری کرتے تھے۔ ہندکو میں آصف اقبال کی دو تصانیف ”دکھ سنجھیالے“ اور ”اور اوہلے خواب خیالاں“ کے نام سے شائع ہوئیں جبکہ اردو مجموعۂ غزلیات ”درکنار“ 2008 اور دوسرا اردو شعری مجموعہ ”اکتفا“ کے نام سے 2018ء میں شائع ہوا۔ان کے حوالے سےاکادمی ادبیات پاکستان کے سلسلے ”پاکستانی ادب کے معمار“ کی اہم کتاب احمد حسین مجاہد نے تالیف کی ہے۔ وہ علم عروض پر کافی دسترس رکھتے تھے۔
آصف ثاقب اردو اور ہندکو ادب کا ایک معتبر نام تھے۔ ان کی شاعری، علمی خدمات اور ادبی کاوشوں کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے یاد رکھا جائے گا۔
آصف اقبال کاانتقال 24 جولائی 2026 کو ایبٹ آباد، پاکستان میں ہوا۔