عزم شاکری کے اشعار
آج کی رات دوالی ہے دیے روشن ہیں
آج کی رات یہ لگتا ہے میں سو سکتا ہوں
زخم جو تم نے دیا وہ اس لیے رکھا ہرا
زندگی میں کیا بچے گا زخم بھر جانے کے بعد
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
- رائے زنی
- رائے
- ڈاؤن لوڈ
وقت رخصت آب دیدہ آپ کیوں ہیں
جسم سے تو جاں ہماری جا رہی ہے
-
موضوع : آب دیدہ
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
- رائے زنی
- رائے
- ڈاؤن لوڈ
میں نے اک شہر ہمیشہ کے لیے چھوڑ دیا
لیکن اس شہر کو آنکھوں میں بسا لایا ہوں
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
- رائے زنی
- رائے
- ڈاؤن لوڈ
یوں بار بار مجھ کو صدائیں نہ دیجئے
اب وہ نہیں رہا ہوں کوئی دوسرا ہوں میں
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
- رائے زنی
- رائے
- ڈاؤن لوڈ
آنسوؤں سے لکھ رہے ہیں بے بسی کی داستاں
لگ رہا ہے درد کی تصویر بن جائیں گے ہم
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
- رائے زنی
- رائے
- ڈاؤن لوڈ
سارے دکھ سو جائیں گے لیکن اک ایسا غم بھی ہے
جو مرے بستر پہ صدیوں کا سفر رکھ جائے گا
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
- رائے زنی
- رائے
- ڈاؤن لوڈ
زندگی میری مجھے قید کئے دیتی ہے
اس کو ڈر ہے میں کسی اور کا ہو سکتا ہوں
عجیب حالت ہے جسم و جاں کی ہزار پہلو بدل رہا ہوں
وہ میرے اندر اتر گیا ہے میں خود سے باہر نکل رہا ہوں
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
- رائے زنی
- رائے
- ڈاؤن لوڈ
شب کی آغوش میں مہتاب اتارا اس نے
میری آنکھوں میں کوئی خواب اتارا اس نے
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
- رائے زنی
- رائے
- ڈاؤن لوڈ
یہ جو دیوار اندھیروں نے اٹھا رکھی ہے
میرا مقصد اسی دیوار میں در کرنا ہے
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
- رائے زنی
- رائے
- ڈاؤن لوڈ
میرے جسم سے وقت نے کپڑے نوچ لئے
منظر منظر خود میری پوشاک ہوا
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
- رائے زنی
- رائے
- ڈاؤن لوڈ
اگر سائے سے جل جانے کا اتنا خوف تھا تو پھر
سحر ہوتے ہی سورج کی نگہبانی میں آ جاتے
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
- رائے زنی
- رائے
- ڈاؤن لوڈ
روشنیاں چلی گئیں شام کے اقتدار میں
تیرہ شبی کا اژدہا سارے دیے نگل گیا
اتر ہی جائے گا اک دن خمار گندم کا
یہ کیا کہ ہر گھڑی رفتار جاں کو تکتے رہو
وہ چاند سی ہتھیلیاں وہ روشنی سی انگلیاں
یہ کس نے مجھ کو چھو لیا بجھے چراغ جل گئے
وہی شراب سے خالی گلاس بھرتے ہوئے
میں چڑھ رہا ہوں ابھی سیڑھیاں اترتے ہوئے
میں اس کو ڈھونڈھنے نکلا تو خود کو لے آیا
وہ میری ذات کے اندر کہیں چھپا نکلا
یہ نقلی سجدے یہ دست بوسی یہ جھوٹی عزت تمہیں مبارک
ہم ایک مٹی کے آدمی ہیں مزار ہونے سے ڈر رہے ہیں
سینۂ صبر پہ اک بار الم رہ گیا ہے
ایک پتا ہی سہی شاخ پہ نم رہ گیا ہے