پریم کمار نظر کا تعارف
آئے گی ہر طرف سے ہوا دستکیں لیے
اونچا مکاں بنا کے بہت کھڑکیاں نہ رکھ
پریم کمار نظر نئی غزل کے اہم شاعروں میں سے ہیں ۔ ۳ فروری ۱۹۳۶ کو ہوشیار پور پنجاب میں پیدا ہوئے ۔ پنجاب یونیورسٹی سے انگریزی اور سیاسیات میں ایم ، ایے کیا اور درس وتدریس سے وابستہ ہوگئے ۔ ان کی شاعری کے انگریزی تراجم بھی بہت مقبول ہوئے ۔